ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات الیکشن:راہل گاندھی کو راس آئے گجراتی پھاپھڑے

گجرات الیکشن:راہل گاندھی کو راس آئے گجراتی پھاپھڑے

Sun, 12 Nov 2017 11:22:35    S.O. News Service

گاندھی نگر،11؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گجرات اسمبلی انتخابات کی تاریخیں طے ہو چکی ہیں۔لیڈروں نے مکمل طور کمر کس لی ہے۔دورے چل رہے ہیں۔ہر لیڈر کی کوشش ہے کہ وہ گجرات کے لوگوں کے دل میں جگہ بنا سکے اوران سے جڑ سکے۔اسی مقصد کے تحت راہل گاندھی گجرات کے دارالحکومت گاندھی نگر پہنچے اور دنیا کے مشہور اکشردھام مندر میں درشن کر کے تین روزہ انتخابی دورے کی شروعات کی۔ابھی کچھ دنوں پہلے ہی گجرات دورے پر آئے وزیر اعظم مودی بھی اکشر دھام مندر گئے تھے۔راہل گاندھی گاندھی نگر سے بناسکانٹھا کے درمیان روڈشوکر رہے ہیں۔انہوں نے ایک جلسہ عام میں جی ایس ٹی کے ذریعے بی جے پی پر وار کیا۔کانگریس نائب صدرنے کہاکہ ہندوستان کو آسان جی ایس ٹی چاہئے نہ کہ’گبر سنگھ ٹیکس‘۔راہل گاندھی نے کانگریس کے سینئر لیڈروں نے روڈشوکے دوران سابرکانٹھا ضلع کے پرانتج میں چائے، کھاکھرا اور پھاپھڑا کا لطف اٹھایا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ انہیں ناشتے میں سب سے زیادہ کیا اچھا لگا تو انہوں نے پھاپھڑے کی طرف اشارہ کیا۔


Share: